:سوال
خطیب صاحب نے خطبہ میں لفظ الزھراء کو بغیر مد کے پڑھا اس کا کیا حکم ہے؟
:جواب
یہ مد متصل ہے اور متصل واجب ہے تلاوت میں اس کا ترک حرام ہے كما نص عليه في رد المحتار ( جیسے کہ رد المحتار میں اس پر تصریح ہے ) مگر خطبہ کا حکم تلاوت کا سا نہیں ہو سکتا وہ ایک بات چیت ہے کہ امام مقتدیوں سے کرتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 373