:سوال
نماز ظہر و عصر کے وقت امام کے پیچھے مقتدی کو حسب معمول پڑھنا چاہئے یا سکوت واجب ہے؟ اس طرح نماز مغرب و عشاء کے فرضوں کی ادائیگی میں مقتدی کو چاروں رکعتوں میں سکوت لازم ہے یا صرف اول کی دو میں اور آخری دو میں نہیں ؟
: جواب
مطلقاً کسی نماز کی کسی رکعت میں مقتدی کو قرآت اصلاً جائز نہیں، قطعاً خاموش کھڑا رہے، صرف سبحنك اللهم شامل ہوتے وقت ( پہلی رکعت میں ) پڑھے جبکہ امام نے قرآت بجہر شروع نہ کی ہو ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 351