قرآت کے آخری لفظ کو اللہ اکبر سے ملانا کیسا؟
:سوال
بعض ائمہ مساجد کو دیکھا ہے کہ قیام میں جب سورت ختم کرتے ہیں تو اس کے اخری حرف کو اللہ اکبر سے ملا دیتے ہیں ، ایسا کرنا کیسا ؟
:جواب
مستحب طریقہ یہ ہے کہ آخر سورہ میں اگر نام الہی جیسے سورہ اذاجاء میں (إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا) تو اس پر وقف نہ کرے بلکہ رکوع کی تکبیر للہ اکبر کا ہمزہ وصل گرا کر اس سورہ کا آخری حرف لام اللہ سے ملادے جیسے اذا جاء میں (تَوَّابَانِ اللہ اکبر) کا سب قیام کی حالت میں اور دونوں لام سے ملتا ہوا رکوع کے لئے جھکنے کی حالت میں اس طرح کہ رکوع پورا نہ ہونے تک اکبر کی ختم ہو جائے۔
یو کی سورہ والتین میں احکم الحاکمین کے ن کو زبر دے کر اللہ اکبر کے ل میں ملادے۔
اور جس سورہ کے آخر میں نام الہی کے مناسب بھی نہ ہو وہاں یکساں ہے چاہے وصل کرے یا وقف ، جیسے ام نشرح میں فارغب اللہ اکبر ۔ اور جہاں کوئی لفظ اسم الہی کے نامناسب ہو جیسے سورہ کوثر کے آخر میں (هُوَ الابتر) وہاں فصل ہی چاہئے وصل نہ چاہئے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 335

مزید پڑھیں:صبح کی نماز طلوع آفتاب سے کتنی دیر پہلے پڑھنی چاہیے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  قرآت میں سورۃ شروع کر کے کوئی اور سورۃ پڑھنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top