:سوال
مقتدی کو آخری رکعت کے قعدہ میں کیا پڑھنا چاہئیے ؟
:جواب
التحیات ، درود، دعا اگر اسے اوّل سے نماز ملی ہو اور اگر کسی رکعت کے پڑھنے کے بعد شامل ہوا تو امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں التحیات ٹھہر ٹھہر کر اس قدر ترتیل کے ساتھ پڑھے کہ اس کی التحیات امام کے سلام وقت ختم ہو، اور اگر یہ التحیات پڑھ چکا اور امام نے ابھی سلام نہ پھیرا تو پچھلے دونوں کلمہ شہادت بار بار پڑھتا رہے یہاں تک کہ امام سلام پھیرے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 193