سبحانک اللھم کے بغیر نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
:سوال
امام کے پیچھے سبحانك اللهم کب تک پڑھ سکتے ہیں ؟ مقتدی سبحان ختم نہ کرنے پایا تھا کہ امام نے قرآت شروع کر دی تو کیا اسے نا تمام چھوڑ کر خاموش ہو جائے؟
ایک وہابی واعظ نے سبحانك اللهم کے بارے میں ایک شخص سے یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر امام نے قرآت شروع کر دی ہو اور اب کوئی شخص اگر جماعت میں شامل ہو تو اس کو چاہئے کہ سبحانك اللھم اس طرح پڑھے کہ جہاں جہاں امام سانس لینے کی غرض سے ذرا بھی رکے اس وقت ایک ایک کلمہ بول کر کے سبحانك اللهم پڑھ لیا جائے مثلاً جب اول مرتبہ رکا تو فوراً کہے سبحنك اللهم پھر جب دوسری مرتبہ ٹھہرا تو کہے و بحمدك پھر جب تیسری بار سانس لے تو کہنا چاہئے و تبارك اسمك ، غرض اسی طرح ختم کر لیا جائے ایسا ہر نماز میں کر سکتے ہیں سوائے مغرب کے۔
 اور عشاء میں تیسری یا چوتھی رکعت میں بھی پڑھ سکتے ہیں خواہ دوسری ہی رکعت میں شامل ہوں ، کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ بغیر سبحانك اللهم کے نماز ہو جاتی یا نہیں؟
:جواب
 سبحانك اللهم اسی وقت پڑھ سکتے ہیں کہ امام قرآت با آواز شروع نہ کر لے جب قرآت جہری شروع کر دی اب خاموش رہنا اور سننا فرض ہے، وہ جو وہابی نے بتایا کہ امام کی ٹھہر نے کی جگہ ایک ایک دو دو لفظ کہہ کر پورا کرے ضعیف وغیر مختار ( قول ہے )۔ اور جسے استثناء کیا کہ ایسا ہر نماز میں کر سکتے ہیں مگر مغرب میں نہیں یہ محض باطل اور اسکی اپنی ایجاد ہے جس روایت ضعیفہ میں یہ طریقہ ہے اس میں مغرب میں بھی ایساہی ہے اور مذہب صحیح میں کہ اس کی اجازت نہیں فجر مغرب وعشا کی میں ایسا نہیں۔ اور اس کا یہ کہنا بھی محض غلط ہے کہ جو دوسری رکعت میں شامل ہواوہ تیسری یا چوتھی رکعت میں سبحانک پڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:مسجد کا محراب بالکل قبلہ رخ نہ ہو تو نماز کا حکم؟
سبحانك اللهم کی جگہ ابتدائے نماز ہے جب دوسری میں ملاتو تیسری یا چوتھی ابتدائے نماز کب ہے کہ اس میں سبحانك پڑھے، ہاں وہ جو ایک رکعت رہ گئی، بعد سلام امام جب اسے پڑھنے کے کھڑا ہواس کی ابتداء میں پڑھے کہ یہ اس کی پہلی رکعت ہے۔سبحانک پڑھنا سنت ہے بغیر اس کے نماز ہو جاتی ہے مگر بلاضرورت ترک سنت کی اجازت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہوگا اور جومثلا پہلی رکعت جہریہ میں ملا اور قرآت شروع ہو جانے کے باعث سبحانك نہ پڑھ سکا اس پر کوئی الزام نہیں کہ اس نے یہ ترک ادائے فرض خاموشی کے لئے بحکم شرع کیا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 182

READ MORE  نماز عیدین کے بعد دُعا مانگنا کہاں سے ثابت ہے؟
مزید پڑھیں:رکوع اور سجود میں دونوں پاؤں کے ٹخنے ملانا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top