:سوال
کسی ولی اللہ کا مزار شریف فرضی بنانا اور اس پر چادر وغیرہ چڑھانا اور اس پر فاتحہ پڑھنا اور اصل مزار کا سا ادب و لحاظ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر کوئی مرشد اپنے مریدوں کو اپنی فرض مزار بنانے کی خواب میں اجازت دے تو کیا حکم ہے؟
:جواب
فرضی مزار بنانا اور اس کے ساتھ اصل کا سا معاملہ کرنا نا جائز و بدعت ہے اور خواب کی بات خلاف شرع امور میں مسموع ( مقبول ) نہیں ہو سکتی ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 425