:سوال
ایک لڑکا جس کی عمر ۱۴ برس کی ہے جو دیکھنے میں بالغ معلوم ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں بالغ ہو ںمجھ میں بالغ ہونے کی علامت پائی جاتی ہے لیکن بعض لوگ اس کو نا بالغ کہتے ہیں اس کی بات کا یقین نہیں کرتے ، دریافت طلب یہ بات ہے کہ وہ نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
: جواب
چودہ برس کی عمر کالڑ کا جب کہے کہ میں بالغ ہوں اُس کا قول وجب القبول ہے، اسے بالغ مانا ، جائے گا اور اس کے پیچھے نماز جائز ہو گی جبکہ ظاہر حال اس کی تکذیب نہ کرتا ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 624