:سوال
عورت کا اپنے خاوند کے ساتھ ایک ہی مصلے پر فرض نماز پڑھنا بایں صورت کہ خاوند امام ہوا اور عورت مقتدی کیا حکم رکھتا ہے؟
:جواب
اگر عورت اس قدر پیچھے کھڑی ہے کہ اس کی ساق ( پنڈلی ) مرد کی سباق یا کسی عضو کے محاذی ( برابر) نہیں تو اقتدا صحیح ہے اور دونوں کی نماز ہو جائے گی اور اگر برابر ہے کہ نہ بیچ میں کوئی حائل ہے نہ کوئی اتنا فاصلہ جس میں ایک آدمی کھڑا ہو سکے اور عورت کی ساق مرد کی ساق یا کسی عضو کے محاذی ہے تو اس صورت میں اگر مرد نے اُس کی امامت کی نیت نہ کی تو مرد کی نماز صحیح ہے اور عورت کی فاسد، اور اگر مرد نے وقت تحریمہ نیت امامت زن کی تھی تو دونوں کی گئی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 492