:سوال
دن میں جس وقت میں نماز منع ہے اسے زوال کا وقت کہتے ہیں یہ کہنا کیسا ہے؟
:جواب
زوال تو سورج ڈھلنےکو کہتے ہیں یہ وقت وہ ہے کہ ممانعت کا وقت نکل گیا اور جواز کا آیا تو وقت ممانعت کو زوال کہنا صریع مسا محت (غلطی) ہے اور غیایت تاویل مجاز مجازت( اس کو زوال کہنے کی انتہائی تاویل یہ ہے کہ قربت کی وجہ سے ممانعت کے وقت کو زوال کہہ دیا جاتا ہے) بلکہ اسے وقت استوا کہنا چاہیے یعنی نصف النہار کا وقت
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 126