یتیموں کو تکلیف دینے والے کے پیچھے نماز کا حکم؟
:سوال
یتیموں کو تکلیف دینے والے اور غیبت کرنے، جھوٹی قسم کھانے والے اور مسلمانوں میں نفاق ڈلوانے والے کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں۔
: جواب
تیموں کو بلا وجہ شرعی تکلف دینا سخت حرام ہے، یونہی غیبت زنا سے سخت تر ہے جبکہ شرعاً غیبت ہو مثلا فاسق معلن کی غیبت غیبت نہیں، اور بد مذہب کی برائیاں بیان کرنے کا خود شرعاً حکم ہے، جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر چھوڑتی ہے، اور مسلمانوں میں بلاوجہ شرعی تفرقہ ڈالنا شیطان کا کام ہے، اور فتنہ قتل سے سخت تر ہے ، فتنہ سورہا ہے اس کے جگانے والے پر اللہ کی لعنت ہے، جو ان افعال کا علانیہ مرتکب ہو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 602

مزید پڑھیں:امامت کے وقت امام مسجد میں کہاں کھڑا ہو؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مسجد کے کنویں سے اپنے گھروں کے لیے پانی بھرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top