:سوال
وظیفه یا درود شریف بلند پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟
:جواب
درود شریف خواہ کوئی وظیفہ باآواز نہ پڑھا جائے جبکہ اس کے باعث کسی نمازی یا سوتے مریض کی ایذا ہو یا ریا آنے کا اندیشہ اور اگر کوئی محذور ( ممنوع چیز ) نہ موجود ہو نہ مظنون تو عند التحقیق کوئی حرج نہیں تاہم اخفا افضل ہے لمافی الحديث خیر الذکر الخفی، ترجمہ، جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ ذکر خفی بہتر ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 233