:سوال
میں حافظ قرآن ہوں ، تراویح میں قرآن کی اجرت نہیں لینا چاہتا مگر لوگ دیتے ہیں کیا کروں ؟ اگر لے کر اپنے استاد کو دے دوں تو کیسا ہے؟
:جواب
مولی سبحانہ و تعالی ایسے بندوں کو برکت دے جو قرآن عظیم پر اجرت لینے سے بچیں آپ صاف کہہ دیں کہ محض ادائے سنت و حصول ثواب کے لئے پڑھتا ہوں کوئی معاوضہ نہ چاہتا ہوں نہ ہوگا ، اس کے بعد امام یا جو مسلمان کچھ خدمت کریں وہ اجرت نہیں ہو سکتی اُس کا لینا حلال اور استاذ کود ینا سعادت مندی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 472