تراویح میں تین رکعت کے بعد سجدہ سہو کیا تو نماز کا حکم؟
:سوال
دورکعت تراویح کی نیت کی قعدہ اولی بھول گیا تین رکعت پڑھ کر بیٹھا اور سجدہ کیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟ اور ان رکعتوں میں جو قرآن شریف پڑھا اس کا اعادہ ہوا یا نہیں؟ اور چار پڑھ لیں تو یہ چاروں تراویح ہوئیں یا نہیں؟
:جواب
صورت اولی میں مذہب اصح پر نماز نہ ہوئی، اور قرآن عظیم جس قدر اس میں پڑھا گیا اعادہ کیا جائے۔ اور چار پڑھ لیں اور قعدہ اولی نہ کیا تو مذہب مفتی بہ پر یہ چاروں دو ہی رکعت کے قائم مقام گنی جائیں گی باقی اور پڑھ لے۔ اور دونوں قعدے کئے تو قطعا چاروں رکعتیں ہو گئیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 180

مزید پڑھیں:امام پر سہو ہو اور وہ سجدہ نہ کرے تو نماز کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز کے ارکان و رکعات شمار کرنے میں آدمی مقرر کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top