تمباکو پی کر مسجد جانا اور نماز ادا کرنا کیسا؟
:سوال
حقہ ،تمبا کوکو پینے والے کے منہ کی بونماز میں دوسرے نمازی کو معلوم ہوئی تو کوئی قباحت تو نہیں؟
:جواب
منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں نماز مکروہ اور ایسی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے جب تک منہ صاف نہ کرلے، اور دوسرے نمازی کو ایذا پہنچی حرام ہے اور دوسرا نمازی نہ بھی ہو تو بد بو سے ملئکہ کو ایذا پہنچتی ہے، حدیث میں ہے ”ان الملئكة تتاذى بما يتاذی به بنو آدم ” ملائکہ ہر اس شے سے اذیت پاتے ہیں جس سے بنی آدم اذیت پاتے ہیں۔
( صحیح مسلم ،ج1،ص 209 ،تقدیمی کتب خانہ اصح المطابع ، کراچی ) ( ج 6 ص332)

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 332

مزید پڑھیں:نماز میں فاتحہ پڑھنا کیوں فرض ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  ثواب کس طرح کہہ کر پہنچائے؟ کیا الفاظ کہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top