سود لینے اور دینے والے کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
:سوال
سود لینے والے اور دینے والے دونوں کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
:جواب
سود خور کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے اور سود دینے والا اگر حقیقہ صحیح شرعی مجبوری کے سبب دیتا ہے اس پر الزام نہیں۔اور اگر بالا مجبوری شرعی سود دیتا ہے مثلاً تجارت بڑھانے یا جائداد میں اضافہ کرنے یا اونچا محل بنوانے یا اولاد کی شادی میں بہت کچھ لگانے کے واسطے سودی قرض لیتا ہے تو وہ بھی سود کھانے والے کے مثل ہے اور اسے امام بنانا بھی گناہ ، اور نماز کا وہی حال

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 585

مزید پڑھیں:دعا میں کسی کو برا کہنے والے کے پیچھے نماز کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 448

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top