: سوال
اگرسر پر رومال باندھ کر نماز پڑھی جائے تو کیا کم ہے؟ اور بغیرٹو پی ک رومال باندھ کرنماز پڑھی جاے تو کیا حکم ہے؟
:جواب
رومال اگر بڑاہو اتنے پیچ آسکیں جو سرکو چھپا لیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا، اور چھوٹارومال جس سے صرف دو ایک پیچ آسکیں لپیٹا مکروہ ہے اور بغیر ٹولی کے عمامہ بھی نہ چاہے نہ کہ رو مال، حدیث میں ہے” فرق مابیننا وبین المشركين العمائم علی القلانس” ہم میں اور مشرکوں میں ایک فرق یہ ہے کہ ہمارے عمامے ٹوپیوں پر ہوتے ہیں۔
(سنن ابو داؤد، ج 2،ص208 ، آفتاب عالم پریس ، لاہور )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 299