:سوال
صحن مسجد میں بانی مسجد کے وارثوں کا کسی کو دفن کرنا کیسا ہے؟ اور آئندہ قبروں کے لئے حجرہ مسجد اور صحن مسجد سے قبروں کے لئے زمین کی حد بندی کر دینا کیسا ہے؟
:جواب
صحن مسجد میں بعد تعمیر مسجد وارثان بانی مسجد خواہ کسی نے قبریں بنا لیں تو وہ قبریں محض ظلم ہیں اور ان کا باقی رکھنا ظلم ہے نہ کہ آئندہ قبروں کے لئے ایک حد بندی، اور اس میں حجرہ مسجد اور صحن مسجد سے اور زمین شامل کرنا یہ سب ظلم و حرام ہے اور اس کا دفع کرنا فرض ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 407