:سوال
وتر میں دعائے قنوت بھول کر رکوع کر دیا اور دو ایک تسبیح بھی پڑھ چکا، اب خیال ہوا کھڑے ہو کر قنوت پڑھی تو اس صورت میں سجدہ سہو لازم ہے یا نہیں؟
:جواب
تسبیح پڑھ چکا ہو یا ابھی کچھ نہ پڑھنے پایا اسے قنوت پڑھنے کے لئے رکوع چھوڑنے کی اجازت نہیں ، اگر قنوت کے لئے قیام کی طرف عود کیا گناہ کیا پھر قنوت پڑھے یا نہ پڑھے اس پر سجدہ سہو ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 212