:سوال
جامع مسجد کے دائیں بائیں کچا قبرستان ہے نشان قبور موجود ہیں ، اگر مسجد کا فرش بڑھا لیا جائے ایسا کہ نشانِ قبر بالکل ظاہر نہ رہے تو اس پر نماز پڑھنا درست ہے یا نا جائز ؟
:جواب
نا جائز و حرام ہے مسلمان کی قبر پر پاؤں رکھنا بھی حرام اور قبر پر نماز پڑھنی حرام، اور حرام تو اس نا جائز فعل میں قبروں کی بھی بے عزتی ہے اور نماز کا بھی نقصان ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 113