کیا پرانی استعمال شدہ اینٹ کو مسجد میں لگا سکتے ہیں؟
:سوال
ہمارا ارادہ مسجد بنانے کا ہے، ہمارے ہاں صرف پرانی استعمال شدہ اینٹ ملتی ہے، کیا اس کو مسجد میں لگا سکتے ہیں؟
:جواب
ایسے سوالوں کا خیال ادب والے دلوں میں پیدا ہوتا ہے، مولی تعالی توفیق و برکات زائد دے، اینٹ اگر چہ پرانی استعمال شدہ ہے مگر جبکہ پاک ہے مسجد میں لگا سکتے ہیں جیسے زمین مسجد کہ اصل مسجد وہی ہے، پہلے کوئی مکان معبد کفار ہو اور اسے توڑ کر مسجد کیا جاتا ہے، مسجد اقدس مدینہ طیبہ کی زمین میں مشرکین کا قبرستان تھا ان کی قبریں کھدوا کر ان کی ہڈیوں وغیر ہا کی نجاستوں سے صاف فرما کر حضور انور علیہ افضل الصلوۃ والسلام نے اُسے مسجد فرمایا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 90

مزید پڑھیں:گورنمنٹ کا مسجد ختم کر کے دوسری جگہ دینا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 398

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top