:سوال
امام نے پہلی رکعت میں (قل اعوذ برب الناس )پڑھی دوسری میں (قل اعوذ برب الفلق پڑھی) اور آخر میں سجدہ سہو کیا، اس مسئلہ کا حکم بیان فرمائیے۔
:جواب
اگر بھول کر ایسا کیا نماز میں حرج نہیں اور سجدہ سہو نہ چاہئے تھا اور قصداً ایسا کیا تو گناہگار ہوگا نماز ہوگئی سجدہ سہو اب بھی نہ چاہئے تھا تو بہ کرے، پہلی میں اگر سورہ ناس پڑھی تھی تو اسے لازم تھا کہ دوسری میں بھی سورہ ناس ہی پڑھتا کہ فرض کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا خلاف اولی ہے اور ترتیب الٹا کر پڑھنا حرام ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 347