:سوال
جہاں کوئی شخص نماز پڑھتا ہو یا سورہا ہو وہاں بلند آواز سے قرآن کی تلاوت یا وظیفہ کرنا کیسا ہے؟
:جواب
جہاں کوئی نماز پڑھتا ہو یا ہوتا ہو کہ بآواز پڑھنے سے اس کی نماز یا نیند میں خلل آئے گا وہاں قرآن مجید و وظیفہ ایسی آواز سے پڑھنا منع ہے مسجد میں جب اکیلا تھا اور بآواز پڑھ رہا تھا جس وقت کوئی شخص نماز کے لئے آئے فورا آہستہ ہو جائے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 100