طویل سورت سے مختلف رکعات میں متفرق آیات پڑھنا کیسا ہے ؟
:سوال
طویل سورت سے مختلف رکعات میں متفرق آیات پڑھنا کیسا ہے ؟ مثلا پہلی رکعت میں آیت الکرسی اور دوسری میں امن الرسول۔
:جواب
یہ قرآت دور کعت میں بلا کراہت جائز ہے بشرطیکہ دونوں قرآت کے درمیان دو آیات سے کم مقدار نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بغیر ضرورت ایسا بھی نہ کرے کیونکہ آیات سے اعراض کا وہم ہوگا العیاذ باللہ تعالی ۔
اگر یہ فاصلہ ایک آیت کی مقدار ہو یا ایک ہی رکعت میں بغیر ضرورت کے ایسا کرے تو مکروہ ہے اگر چہ فاصلہ متعددآیات کا ہو۔
اقول میں یہ سمجھتا ہوں اس معاملہ میں نوافل ، فرائض کے مخالف نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 268

مزید پڑھیں:الٹی سورت پڑھنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جس وقت امام آئے وہی نماز کا وقت، یہ کہنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top