نماز میں کتنی قرآت فرض ہے اور کتنی واجب؟
:سوال
نماز میں کتنی قرآت فرض ہے اور کتنی واجب ؟ اور اس کے نہ پڑھنے سے کیا حکم گا ؟
:جواب
نماز میں ایک آیت پڑھنا فرض ہے مثلا (الحمد لله رب العلمين) اس کے ترک سے نماز نہ ہوگی اور پوری سورہ فاتحہ اور اس کے بعد تین آیتیں چھوٹی چھوٹی یا ایک آیت تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو پڑھنا واجب ہے، اگر اس میں کمی کرے گا نماز تو ہو جائے گی یعنی فرض ادا ہو جائے گا مکروہ تحریمی ہوگی ، بھول کر ہے تو سجدہ سہو واجب ہوگا اور قصداً ہے تو نماز پھیرنی واجب ہوگی ، اور بلا عذر ہے تو گناہگار بھی ہوگا ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 347

مزید پڑھیں:امام بھول گیا تو اسے لقمہ دینے سے نماز میں حرج نہیں
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 614

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top