:سوال
نیاز کا کھانا کس قسم کے لوگوں میں بانٹا جائے ،سید یا غنی کو دے سکتے ہیں؟ اور کیا خود بھی کھا سکتا ہے؟
:جواب
بانٹنے کا اختیار ہے، جس سنی مسلمان کو چاہے دے اگر چہ غنی ہوا گر چہ سید ہو ، اور خود بھی تبر کا کھائے تو حرج نہیں ، شاہ عبدالعزیز صاحب نے فتاوی میں لکھا ہے کہ نیاز کا کھانا تبرک ہو جاتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 612