نماز عید الاضحیٰ کی نیت میں عید الضحی کہنا؟
:سوال
اگر کوئی شخص نماز عید الاضحیٰ کی نیت میں عید الضحی کہے تو نماز اس کی صحیح ہوگی یا نہیں؟
:جواب
اگر چہ یہ لفظ غلط ہے صحیح صلواۃ عید الاضحی ہے مگر نہ نیت زبانی کی نماز میں حاجت ہے نہ وہ نماز کے اندر ہے نہ اس میں فساد معنی ہے، تو اس غلطی کا صحت نماز پر اصلا اثر نہیں ہو سکتا، دل میں عید الاضحی ہی کا قصد ہے اگر چہ نام میں غلطی کی۔
بلکہ دل میں نماز عید الاضحی کا ارادہ کرتا اور زبان سے عید الفطر بلکہ مثلا نماز تر وایح ا نام نکلتا جسے اس نماز سے کوئی مناسبت ہی نہیں ، جب بھی صحت نماز میں شبہ نہ تھا کہ نیت فعل قلب ہے۔ جب قلب کا ارادہ ہے زبان کا کچھ اعتبار نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 596

مزید پڑھیں:دو دن عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
مزید پڑھیں:ثبوت رؤیت میں اختلاف ہو جائے تو نماز کا کیا حکم؟
مزید پڑھیں:نمازعید الاضحی سے پہلے کچھ نہ کھانا سنت ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 495

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top