نا بالغ کو کتنا کفن دیا جائے؟
:سوال
نا بالغ کو کتنا کفن دیا جائے؟
:جواب
نا بالغ اگر حد شہوت کو پہنچ گیا ہے جب تو اس کا کفن جوان مرد و عورت کی مثل ہے، جو بچے اس عمر وحالت کو نہ پہنچیں ان میں اگر پسر کو ایک اور دختر کو دو کپڑوں میں کفن دے دیں تو حرج نہیں، اور پسر کو دو، اور دختر کو تین دیں تو اچھا ہے۔ اور دونوں کو پورا کفن مرد و عورت کا دیں تو سب سے بہتر ، اور جو بچہ مردہ پیدا ہو یا کچا گر گیا اسے بہر طور ایک ہی کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دینا چاہیے، کفن نہ دیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 100

مزید پڑھیں:محتاج کو اپنے مرنے والے کے لئے پورے کفن کا سوال کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جماعت سے بعض تراویح رہ جائیں تو انکے پڑھنے کا طریقہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top