:سوال
محتاج وارث کو اپنے محتاج مورث (مرنے والے) کے لئے پورے کفن کا سوال کرنا کیسا؟
: جواب
جاہل محتاج جب ان کا مورث محتاج مرتا ہے لوگوں سے کفن کا سوال کرتے ہیں، یہ حماقت ہے، ضرورت سے زیادہ حرام اور ضرورت کے وقت کفن میں ایک کافی ، بس اسی قدر ما نگیں اس سے زائد مانگنا جائز نہیں، ہاں ان کو بے مانگے جو مسلمان بہ نیت ثواب پورا کفن محتاج کے لئے دے گا اللہ عزوجل سے پورا ثواب پائے گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 100