موذی، بد مذہب اور بد بودار کو مسجد میں آنے سے روکنا کیسا؟
:سوال
ایک مسجد مدت سے قائم ہے اور ایک شخص اس کا متولی ہے اور جمعہ کی نماز بھی ہمیشہ پڑھی جاتی ہے ابھی متولی مسجد نے ایک شخص کو کسی وجہ سے منع کیا کہ وہ اس مسجد میں نہ آئے جب اُس کو منع کیا تو وہ شخص اور چند نمازیوں نے مجتمع ہو کر دوسری جگہ پر ایک مسجد نئی بنا کر لی اس قدر فاصلہ پر ہے کہ اگر بلند آواز سے اذان کہے تو احتمال کہ سنائی دے، اس صورت میں دونوں مسجدوں میں جمعہ کی نماز جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جو شخص موذی ہو کہ نمازیوں کو تکلیف دیتا ہے برا بھلا کہتا ہے شریر ہے اُس سے اندیشہ رہتا ہے ایسے شخص کو مسجد میں آنے سے منع کرنا جائز ہے، اور اگر بد مذہب گمراہ مثلاً وہابی یا رافضی یا غیر مقلد یا نیچری یا تفضیلی وغیر ہا ہے اور مسجد میں
آ کر نمازیوں کو بہکاتا ہے اپنے مذہب نا پاک کی طرف بلاتا ہے تو اسے منع کرنا اور مسجد میں نہ آنے دینا ضرور واجب ہے۔
یو نہی جس کے بدن میں بدبو ہو کہ اس سے نمازیوں کو ایذا ہو مثلاً معاذ اللہ گندا دہن یا گندا بغل یا جس نے خارش وغیرہ کے باعث گندھک ملی ہو اسے بھی مسجد میں نہ آنے دیا جائے لقوله صلى الله تعالى عليه وسلم (فلا يقربن مصلانا) ترجمہ: کیونکہ رسالت مآب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ وہ ہرگز ہماری نماز گاہ کے قریب نہ آئے ۔
مجمع الزوائد، ج 2 ، ص 17، دار الکتاب، بیروت)
مزید پڑھیں:مسجد کا صحن مسجد کا جزء ہے یا نہیں، تفصیلی دلائل کے ساتھ
اور بلا وجہ شرعی اپنی کسی رنجش دنیوی کے باعث مسجد سے کسی مسلمان کو روکنا سخت گناہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
و من اظلم ممن منع مسجد الله ان يذكر فيها اسمه و سعى في خرابها )
ترجمہ: اور کون اس سے بڑھ کر ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ کے نام کے ذکر سے روکے اور ان کی بربادی میں کوشاں ہو۔
پ 1 – سورة البقرة ، آیت (114)
اور مسجد جبکہ بہ نیت خالصہ بنا ئی جائے تو پہلی مسجد کے کسی قدر قریب ہو کچھ حرج نہیں۔
مگر جمعہ قائم کرنے کے لئے ضرور ہے کہ امام جمعہ وہ ہو جسے بادشاہ اسلام نے امام جمعہ مقرر کیا یا وہ جسے اس نے اپنا نائب کیا اور یہ نہ ہو تو وہ جسے اہل اسلام جمع ہو کر امام جمعه مقر رو معین کریں ، ہر شخص جمعہ وعیدین کی امامت نہیں کر سکتا۔۔ اس طرح کا امام اگر اس دوسری مسجد کو میسر ہوگا تو اس میں بھی جمعہ جائز ہو گا ورنہ نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 72

READ MORE  نماز کی جماعت کے لئے وقت مقرر کر لینا کیسا ہے؟
مزید پڑھیں:صحن مسجد میں جنازہ پڑھنا یا آذان دینا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top