میت کا قبلہ کی طرف منہ کرنے کا طریقہ
:سوال
مردے کو قبر میں رکھتے وقت منہ قبلہ کی طرف ہونا چاہئے ، اس کا درست طریقہ کیا ہے؟
:جواب
افضل طریقہ یہ ہے کہ میت کو دہنی کروٹ پر لٹا ئیں اس کے پیچھے زم مٹی یا ریتے کا تکیہ سا بنا دیں اور ہاتھ کروٹ سے الگ رکھیں بدن کا بوجھ ہاتھ پر نہ ہو اس سے میت کو ایذا ہوگی ، حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”بیشک مردے کو اس سے ایذا ہوتی جس سے زندے کو ایذا ہوتی ہے۔“
(رد المحتار ج 1 میں 229، اولة الطباعة المصريه مصر )
اور اینٹ پتھر کا تکیہ نہ چاہئے کہ بدن میں چھبیں گے اور ایذا ہو گی اور ناک وغیرہ اعضاء دیوار قبر سے ملا دینے کی اجازت نہیں نہ اس کی کوئی وجہ اور جہاں اس میں وقت ہو تو چت لٹا کر منہ قبلہ کو کر دیں اب اکثر یہی معمول ہے اور اگر معاذ اللہ معاذ اللہ منہ غیر قبلہ کی طرف رہا اور ایسا سخت ہو گیا پھر نہیں سکتا تو چھوڑ دیں اور زیادہ تکلیف نہ دیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 371

مزید پڑھیں:قبر کو کتنا اونچا کرنا چاہیے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  قبر کس قدر بلند کرنی چاہئے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top