مسجد میں جماعت کے دوران اکیلے نماز پڑھنا کیسا؟
: سوال
زید نماز فرض پڑھا رہا تھا، دو شخص مسجد میں داخل ہوئے اور انہوں نے اپنی اپنی نماز پڑھی ، زید کے مقتدی نہ بنے ، ان کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا ان کی نماز درست ہوئی ؟
:جواب
اگر زید قابل امامت تھا اور انہیں معلوم تھا کہ یہ فرض پڑھ رہا ہے اور انہوں نے اقتدا نہ کی بلکہ جدا جدا فرض پڑھے تو اگر جماعت اولی ہو چکی ہے جب تو فضل سے محروم رہے اور اگر یہی جماعت اولی ہوئی تو گنہگار ہوئے اور اگر زید قابل امامت نہیں اور ان دونوں میں کوئی قابل امامت تھا تو اب بھی وہی احکام ہیں ، اور اگر ان میں بھی کوئی قابل امامت نہیں تو اصلا حرج نہ ہوا اور نماز تینوں صورتوں میں مطلقاً ہو جائے گی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 53

مزید پڑھیں:ہیجڑا، نابالغ یا عورت کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جمعہ الوداع میں قضاۓ عمری کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top