مسبوق کی تین رکعت رہ گئی تو ادا کرنے کا طریقہ
: سوال
نماز ظہر کی جماعت کھڑی ہے میں نے وضو کیا تب تک تین رکعت ختم ہوگئیں، چوتھی میں جاملا ، اب میں تین رکعت کس ترتیب سے ادا کروں؟
:جواب
سلام امام کے بعد کھڑے ہو کر سبحنك اللهم الخ پہلے اگر نہ پڑھا تھا تو اب پڑھے ورنہ اعوذ سے شروع کرے اور الحمد و سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کر کے بیٹھ کر التحیات پڑھے پھر کھڑا ہو کر الحمد و سورت پڑھتے اور رکوع و سجدہ کر کے بغیر بیٹھے کھڑا ہو جائے اور چوتھی رکعت میں فقط الحمد پڑھ کر رکوع وسجدہ کر کے التحیات پڑھے اور نماز تمام کرے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 235

مزید پڑھیں:سجدہ سہو کہ بعد قعدہ میں آنے والے نمازی کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  محتاج کو اپنے مرنے والے کے لئے پورے کفن کا سوال کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top