:سوال
کسی شخص کا رو پیہ اگر قرض میں پھیلا ہو تو اس کی زکوۃ اس کے ذمہ فرض ہے یا نہیں؟
:جواب
جو روپیہ قرض میں پھیلا ہے اس کی بھی زکوۃ لازم ہے مگر جب بقدر نصاب ( دین متوسط کی صورت میں ) یانس نصاب دین قوی کی صورت میں وصول ہوا اُس وقت ادا واجب ہوگی جتنے برس گزرے ہوں سب کا حساب لگا کر۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 167