کیا حضرت علی نے حضرت فاطمہ کو غسل دیا تھا؟
:سوال
منقول ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دیا۔
:جواب
وہ جو منقول ہوا کہ سید ناعلی کرم اللہ وجہہ نے حضرت بتول زہر رضی اللہ تعالی عنہا کو غسل دیا
اولا: اس کی ایسی صحت ولیاقت حجیت محل نظر ہے (یعنی اس حدیث میں وہ صلاحیت نہیں کہ اس سے دلیل پکڑی جاسکے )۔
ثانیا :دوسری روایت یوں ہے کہ اس جناب کو حضرت ام ایمن رضیاللہ تعا لی عنہا نبی صلی اللہ تعا لی علیہ ع سلمکی دائی نے غسل دیا۔
ثالثاً: بمعنی امر شائع ( غسل دینے سے مراد نسل کا حکم دینا ہے )۔
مزید پڑھیں:عورت مر جائے تو شوہر کو اسے غسل دینا جائز ہے یا نہیں؟
رابعا: اضافت فعل ہوئے مسبب غیر مستنکر ( فعل کو اسباب مہیا کرنے والے کی طرف منسوب کرنا پسندیدہ نہیں ) اور حدیث علی ان وجوہ پر محمول کرنے سے تعارض مرتفع ( ٹکر او ختم ہو جائے گا) یعنی ام ایمن نے اپنے ہاتھوں سے نہلایا اور سیدنا علی کرم اللہ تعالی وجہ نے حکم دیا یا اسباب عسل کو مہیا فرمایا۔
خامساً: مولی علی کرم اللہ تعالی وجہہ کے لئے خصوصیت تھی اور وں کا قیاس ان پر روا نہیں ، ہمارے علماء جو شوہر کو غسل زوجہ سے منع فرماتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ بعد موت بسبب انعدام محل (محل کے فوت ہونے کی وجہ سے ) ملک نکاح ختم ہو جاتی ہے تو شوہر اجنبی ہو گیا مگر نبی صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا رشتہ ابدالآباد تک ( ہمیشہ کیلئے )باقی ہے کبھی منقطع نہ ہوگا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 92

READ MORE  تراویح میں آیت سجدہ پڑھی تو امام سجدہ کر سکتا ہے یا نہیں؟
مزید پڑھیں:کیا شوہر اپنی بیوی کو مرنے کے بعد چھو سکتا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top