وہ کون کون شخص ہیں مسلمانوں میں جن کے پیچھے نماز درست نہیں؟
:سوال
وہ کون کون شخص ہیں مسلمانوں میں جن کے پیچھے نماز درست نہیں؟
:جواب
بہت لوگ ہیں از اں جملہ غیر مقلدین اور رافضی اور وہ وہابی جن کی بدعت حد کفر تک پہنچی ہے، سیدنا امام خلف اعظم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں” الصلوة خلف اهل الهواء لا تجوز ” ترجمہ: اہل ہواء کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ جو قرآن مجید غلط پڑھتا ہو جس سے فساد معنی ہو، جس کی طہارت صحیح نہ ہو اگر چہ معذوری کی وجہ سے مثلاً جسے معاذ اللہ سلس البول ( قطرے آنے ) یا ہر وقت ریح خارج ہونے کا عارضہ ہے یا زخم یا پھوڑے سے خون یا زرد آب (زرد پانی) بہتا ہے۔ اسی طرح وہ شافعی المذہب مثلاً جس نے اپنے طور پر طہارت صحیحہ کی مگر مذہب حنفی میں صحیح نہ ہوئی مثلاً سر کے صرف ایک بال کا مسح کر لیا یا فصد لگوا ( خون نکلوا )کر وضو کا اعادہ نہ کیا کہ حنفی کی نماز اس کے پیچھے نہ ہو گی ۔ ان کے سوا اور بکثرت صوتیں ہیں کہ کتب مذہب میں اس کی تفصیل ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 495

مزید پڑھیں:یتیموں کا مال کھانے والے کے پیچھے نماز کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  پیشہ ور گداگری کرنے کا کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top