:سوال
کوئی شخص امام کے مصلے پر اشراق چاشت ادا کر سکتا ہے؟
: جواب
وہ مصلی اگر واقف نے صرف امامت کے لئے وقف کیا ہے تو امام و غیر امام کوئی اسے دوسرے کام میں نہیں لاسکتا اگر چہ صراحہۃ یا وہاں کے عرف کے سبب دلالۃ ممانعت ہو اور اگر صرف امام کے لئے بطور مذکور وقف ہوا ہے تو امام اس پر نوافل بھی پڑھ سکتا ہے دوسرا کچھ نہیں اور اگر عام طور پر وقف ہو ا یعنی صراحۃ تخصیص ہے نہ دلالۃ تو غیر وقت امامت میں ہر شخص اس کو فرائض و نوافل سب کے کام میں لا سکتا ہے بلکہ درس و تدریس کے بھی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 572