جو جگہ شہر نہ ہو کیا وہاں جمعہ ہو سکتا ہے؟
:سوال
جو جگہ شہر نہ ہو کیا وہاں جمعہ ہو سکتا ہے؟
:جواب
جو جگہ خود شہر نہ ہو اس میں صحت جمعہ کیلئے فنائے مصر ہونا ضرور ہے فنائے مصر حوالی شہر کے ان مقامات کو کہتے ہیں جو مصالح شہر کے لئے رکھے گئے ہوں مثلا وہاں شہر کی عید گاہ یا شہر کے مقابر ہوں یا حفاظت شہر کے لئے جو فوج رکھی جاتی ہے اُس کی چھاؤنی یا شہر کی گھوڑ دوڑ یا چاند ماری کا میدان یا کچہریاں ، اگر چہ مواضع شہر سے کتنے ہی میل ہوں اگر چہ بیچ میں کچھ کھیت حائل ہوں،
اور جو نہ شہر ہے نہ فنائے شہر اس میں جمعہ پڑھنا حرام ہے اور نہ صرف حرام بلکہ باطل کہ فرض ظہر ذمہ سے ساقط نہ ہو گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 363

مزید پڑھیں:نماز جمعہ کے بعد امام کا دائیں یا بائیں رخ بیٹھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز پنجگانہ میں قنوت نازلہ پڑھنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top