:سوال
کیا شہر کے ارد گرد رہنے والوں پر بھی جمعہ فرض ہے؟
:جواب
اس کا جواب قول محقق پر یہ ہے کہ شہر کے گردا گرد جہاں تک کوئی موضع ( جگہ ) مصالح شہر کے لئے معین کیا گیا ہو مثلا کیمپ یا عیدگاہ یا شہر کا قبرستان ، وہاں وہ سب فنائے مصر ہے اس میں جمعہ صحیح اور اس کے اہل پر جمعہ فرض اگر چہ بیچ میں زراعت کا فاصلہ ہو اور اگر مصالح شہر سے اسے تعلق نہیں اور بیچ میں فصل ہے تو وہ توابع شہر سے نہیں نہ اس میں جمعہ صحیح نہ اس کے ساکنوں پر فرض۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 382