:سوال
امام کثرت رائے سے منتخب ہو سکتا ہے باوجود اس کے کہ وہ منتخب شدہ شخص اپنے آپ کو امامت کا اہل نہ سمجھتا ہو مگر اجماع اس کی امامت پر ہو جائے تو وہ امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
: جواب
جو شخص شرائط مذکور (امامت کے لئے مذکورہ شرائط کا جامع ہے وہ امام کیا جائے اگر چہ وہ اپنے آپ کو نا اہل کہے، اور جو واقعی نا اہل ہے وہ امام نہیں ہو سکتا اگر چہ سب کی رائے ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 619