:سوال
جمعہ یا شب جمعہ کے سوا کسی اور دن میں مسلمان کا انتقال ہو تو جمعہ تک قبر پر بیٹھنا درست ہے یا نہیں؟
:جواب
بعد دفن اتنی دیر بیٹھنا کہ ایک اونٹ ذبح کیا جائے مسنون ہے۔ اور زیادہ دیر یا دنوں تک بیٹھنا بھی ممنوع نہیں ہے، بلکہ وہاں لغو و بے ہودہ باتیں کرنے ، ہننے وغیرہ غفلت وقسوت سے بچیں (ایسی حرکات سے بچیں جن سے غفلت اور دل کی سختی ظاہر ہو) اور تلاوت و درود خوانی اور اعمال حسنہ میں مشغول رہیں کہ یہ امور موجب نزول رحمت ہوتے ہیں، اور احیاء (زندوں) کے پاس ہونے سے مردے کا دل بہلتا ہے، بہر حال یہ کام خیر سے خالی نہیں جبکہ نیۃ یا عملاً اس کے ساتھ کوئی محذور شرعی ( ممنوع شرعی ) نہ ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 377