نماز جمعہ کے بعد امام کا دائیں یا بائیں رخ بیٹھنا کیسا؟
:سوال
جمعہ کی نماز کے بعد امام کا قبلہ سے انحراف کرنا یعنی دائیں یا بائیں منہ کرنا کیسا ہے؟ اسی طرح جمعہ کے مناجات کرنا کیسا ہے؟
:جواب
امام کا بعد سلام قبلہ سے انحراف تو مطلقاً سنت ہے اور اس کا ترک یعنی بعد سلام رو بقبلہ بیٹھا رہنا امام کے لئے بالا جماع مکروہ ہے، جمعہ وغیرہ سب نماز یں اس حکم میں برابر ہیں اور بعد سلام دعا و مناجات بھی بالا جماع جائز ہے مگر جس نماز کے بعد سنت ہے یعنی ظہر و جمعہ مغرب و عشاء اس کے بعد تا خیر طویل کسی کو بہتر نہیں اور اگر کرے تو منع بھی نہیں مگر اس قدر نہ ہو کہ مقتدیوں پر گراں گزرے، عادت مسلمین یوں جاری ہے کہ امام بعد سلام جب تک دعا سے فارغ نہ ہو مقتدی شریک دعا رہتے ہیں اور اس سے قبل اُسے چھوڑ کر نہیں اٹھتے اور یہ اگر چہ شرعا واجب نہیں مگر حسن ادب سے ہے۔ تو ایسی حالت میں اتنی دعائے طویل کہ بعض مقتدیوں پرثقیل ہو مطلقا نہ کرنی چاہئے اگر چہ اس کے بعد سنت نہ ہو جیسے فجر و عصر

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 356

مزید پڑھیں:ایک مسجد میں دو مرتبہ جمعہ نہیں ادا ہو سکتا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 711, 712

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top