:سوال
جو لوگ اس کی تو بہ نہ مانیں ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
:جواب
اللہ مزد جبل اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور گناہ بخشتا ہے
هُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَ يَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ
ترجمہ: وہی اپنے بندوں کی توتوبہ قبول کرتا ہے اور گناہ معاف کرتا ہے۔
جو لوگ تو بہ نہیں مانتے ہیں گنہگار ہیں ، ہاں اگر اس کی حالت تجربہ سے قابل اطمینان نہ ہو اور یہ کہیں کہ تو نے توبہ کی اللہ تو بہ قبول کرے، ہم تجھے امام اس وقت بنا ئیں جب تیری صلاح حال ظاہر ہو تو یہ بجا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 605