:سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میت اگر بالغ ہو یا نا بالغ ہو اس کے جنازے میں ولی داخل نہیں ہوا تو اس کا جنازہ ہوا کے نہیں؟
:جواب
نماز ہو گئی مگر جو جنازہ بے اجازت ولی پڑھی جائے ولی کو اختیار ہے کہ دوبارہ پڑھے مگر جو پہلے پڑھ چکے ہیں وہ دوبارہ نہیں پڑھ سکتے پھر یہ بھی اس صورت میں ہے کہ پہلی نماز کسی ایسے نے پڑھی جس پر ولی کو ترجیح تھی ورنہ اگر مثلاً بادشاہ اسلام یا قاضی شرع یا امام حی ( محلے کے امام) نے نماز پڑھادی تو ولی کو اعاد کا اختیار نہیں کہ وہ اس بات میں ولی سے مقدم ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 182