:سوال
ایک امام سورتیں کچی کی یاد ہونے کی وجہ سے نماز میں اکثر بھول جاتا ہے، کیا نماز دہرائی جائے ؟ کیا ایسا شخص قابل امامت ہے؟
: جواب
امام کو لازم ہے کہ نماز میں وہ سورت یا آیات پڑھے جو اُسے پختہ طور پر یاد ہوں کچھے یاد ہونے کی وجہ سے اگر غلطی کرتا ہے تو یہ دیکھا جائے کہ وہ غلطی کس قسم کی ہے اُس سے فساد معنی یا کسی واجب کا ترک لازم آتا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو نماز دہرانا بے معنی ہے اور اس کا الزام جہالت پر ہے نہ کہ قرآت پر ، اور اگر ہاں تو بے شک ایسا شخص قابلی امامت نہیں ۔ پر نہ کہ
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 592