:سوال
آیت (0) جس پر “لا” لکھا ہو اس پر وقف کرنا کیسا؟ اگر نماز میں اس پر رکوع کر دیا تو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
ہر آیت پر وقف مطلقاً بلا کراہت جائز بلکہ سنت سے مروی ہے، رہارکوع اگر معنی تام ہو گئے ۔۔ جب تو اصلا حرج نہیں، اگر معنی بے آیت آئندہ کے نا تمام ہیں تو نہ چاہیے خصوصا امثال( فويل للمصلين ) میں نہایت قبیح ہے اور (ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ) میں قبیح اس سے کم ہے، نماز بہر حال ہو جائے گی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 346