جیل میں نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
:سوال
جیل میں جہاں پانچ چھ سو آدمی قیدی اور ملازمین رہتے ہیں نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
:جواب
جمعہ کی ایک شرط اذن عام ( عام اجازت ) ہے، جیل میں کوئی نہیں جاسکتا تو اس میں نماز جمعہ ناممکن و باطل ہے اور ظہر کی جماعت بھی ان کو جمعہ کے دن جائز نہیں جبکہ جیل حدود شہر میں ہو، بلکہ ہر شخص تنہا ظہر پڑھے ملازم ہو یا ما خود، ہاں جبکہ جیل بیرون شہر ہو تو ظہر بجماعت پڑھیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 397

مزید پڑھیں:دو خطبوں کے درمیان دعا مانگنے کا کیا حکم ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  حضرت عتبہ بن غزوان کا تقوی اور عدالت

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top