اسلام میں نماز جنازہ کے وجوب کا حکم کب سے ہے؟ سب سے پہلے کس کی نماز جنازہ پڑھائی گئی؟
:سوال
اسلام میں نماز جنازہ کے وجوب کا حکم کب سے ہے مدینہ منورہ میں لازم ہوئی یا مکہ مکرمہ میں؟ سب سے پہلے کس کی نماز جنازہ پڑھائی گئی؟ سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس صحابی کی نماز جنازہ ادافرمائی ؟ اس صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا نام کیا ہے؟
:جواب
اسلام میں وجوب نماز جنازہ کا حکم مدینہ منورہ میں نازل ہوا
امام واقدی نے حضرت ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بارے میں حکیم بن حزام رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا ہے کہ
آپ کا وصال بعثت کے دسویں سال شعب ابی طالب سے خروج کے بعد ہوا اور آپ کو حجون کے قبرستان میں دفن کیا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علی وسلم خود ان کی لحد میں اترےاور اس وقت میت پر جنازہ کا حکم نہیں تھا ۔
اور امام ابن حجر عسقلانی نے اصابہ میں حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ تعالی عنہ کے احوال میں واقدی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کا وصال ہجرت کے بعد نویں مہینے کے آخر میں ہوا، اسے حاکم نے مستدرک میں روایت کیا
اور بقول واقدی یہ شوال کا مہینہ تھا، بغوی نے کہا کہ ہجرت کے بعد سب سے پہلے اس صحابی کا وصال ہوا، اور یہ پہلے صحابی کی میت تھی جس پرنبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 376

مزید پڑھیں:زید نے ہندہ سے مسجد کے اندر زنا کیا نعود باللہ من ذلک اب زید مسجد میں مؤذن رہ سکتا ہے یا نہیں ؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جماعت سے پہلے مسجد میں اپنی جماعت کروا لینا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top