:سوال
امام صف کے کس طرف کھڑا ہو؟
:جواب
امام کے لئے سنت متوارثہ کہ زمانہ اقدس رسالت سے اب تک معہود ( معروف ) ہے وسط مسجد میں قیام ہے کہ صرف پوری ہو تو امام وسط صف میں ہو اور یہی جگہ محراب حقیقی و متورث ہے ، محراب صوری کہ طاق نما ایک خلا وسط دیوار قبلہ میں بنانا حادث ہے اسی محراب حقیقی کی علامت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 37