امام کا ضرورتا محراب میں کھڑا ہونا کیسا؟
:سوال
امام صاحب ضرورتاً محراب مسجد میں کھڑا ہو کر جماعت کروائے اور اپنے دائیں وبائیں برابر ایک ایک یا زیادہ مقتدی کھڑے کر لئے باقی اور صفیں محراب سے باہر ہوں تو ایسی صورت میں نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟
:جواب
وقت ضرورت امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ نہیں اور اپنے برابر کسی مقتدی کے لینے کی حاجت نہیں بلکہ دو مقتدیوں کا امام کے برابر ہونا خود مکروہ ہے، امام کا محراب میں ہونا بضرورت تھا کہ مکروہ نہ رہا یہ کسی ضرورت سے ہوا اور اگر تین یا زیادہ مقتدی امام کے برابر ہو جائیں گے تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہو جائے گی محراب میں بلا ضرورت کھڑا ہونا بھی ایسا ہی مکر وہ بلکہ یہ سخت و شدید مکر وہ ممنوع ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 150

مزید پڑھیں:کیا غیر مقلد کے نماز میں شریک ہونے سے کوئی نقص ہوتا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  عاق شدہ شاگرد کے پیچھے نماز کا حکم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top