:سوال
اگر مقتدی عمامہ باندھے ہوں اور امام فقط ٹوپی پہنے تو نماز مکروہ ہوگی یا نہیں ؟
:جواب
اس میں شک نہیں کہ نماز عمامہ کے ساتھ نماز بے عمامہ سے افضل کہ وہ اسباب تجل ( زینت کے اسباب میں سے) ہے ہی اور یہاں تجل محبوب اور مقام ادب کے مناسب ۔ ۔ مگر با ایں ہمہ صورت مستفسرہ ( پوچھی گئی صورت ) میں صرف ترک اولی ہوا تو اُس سے کراہت لازم نہیں آتی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 631